۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ سید شفقت شیرازی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی حیثیت کا حامل یہ انتہائی اہم اور موثر تعلیمی و تحقیقی ادارہ عالم انسانیت کی فکری و علمی فلاح اور ادیانِ عالم کے تقرب کے لیے انتہائی موثر کام کر رہا ہے۔ ایسے اداروں پر پابندی انسانی تہذیب و تمدن کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہاکہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی جہاں امریکی انتظامیہ کی علم دشمنی کا ثبوت ہے وہیں مسلمانوں کو فکری و علمی پسماندگی کا شکار رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی حیثیت کا حامل یہ انتہائی اہم اور موثر تعلیمی و تحقیقی ادارہ عالم انسانیت کی فکری و علمی فلاح اور ادیانِ عالم کے تقرب کے لیے انتہائی موثر کام کر رہا ہے۔ ایسے اداروں پر پابندی انسانی تہذیب و تمدن کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔

مزید کہا کہ اس اقدام نے امریکی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ اور اس کی علم و انسان دشمنی کو عیاں کردیا ہے۔ ہم امریکی انتظامیہ کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .